0
Tuesday 14 Dec 2021 19:22
شبیر حسن میثمی سے سری لنکا ہائی کمیشن کے ڈیفینس ایڈوائزر کا ٹیلی فونک رابطہ

سانحہ سیالکوٹ، فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

سانحہ سیالکوٹ، فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سری لنکا ہائی کمیشن کے ڈیفینس ایڈوائزر منسٹر کونسل بریگیڈیر شیونتھ کلاتنگے نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ایس یو سی کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی مذمت اور سری لنکن عوام سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمت اور ردعمل نے ثابت کیا کہ یہ واقعہ انسانیت کیخلاف تھا اور سری لنکن عوام کیساتھ اظہار ہمدردی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام حق و انصاف پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واقعے کو ظلم و سفاکیت سے تعبیر کرتے ہوئے سری لنکن ہائی کمیشن کے منسٹر کونسلر ڈیفنس بریگیڈیر کلاتنگے کو یقین دلایا کہ وہ اس واقعہ پر انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے اور انصاف کی حتمی فراہمی کیلئے تمام مراحل پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے، جو انسانیت کی بقاء کا ضامن ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ دونوں رہنماوں نے پاک سری لنکا تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے عوامی سطح پر تعلقات کو مزید استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 968516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش