0
Tuesday 14 Dec 2021 19:35

دینی مشاورتی کونسل جی بی کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، اہم مسائل پر تبادلہ خیال

دینی مشاورتی کونسل جی بی کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، اہم مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ دینی مشاورتی کونسل کے نمائندہ وفد نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) محمد آصف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امیر دینی مشاورتی کونسل مولانا خلیل احمد قاسمی کی سربراہی شامل وفد میں جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب، اہلسنت و الجماعت جی بی کے صدر مولانا فراز احمد حیدری، جماعت اسلامی ضلع گلگت کے امیر مولانا تنویر احمد حیدری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جی بی کے امیر مولانا رضوان اللہ، پاکستان علماء کونسل جی بی کے صدر قاری محمد وزیر صدیقی، سکریٹری جنرل دینی مشاورتی کونسل حافظ سلطان رئیس الحسینی، دیگر علماء و خطباء کرام مولانا عطاء الحق، مولانا حسین احمد، مولانا مقبول میر، مولانا مفتی کمیل الدین سمیت دیگر ذمہ داران شریک رہے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے معروضی حالات سمیت امن و امان پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں جی بی بھر میں موجودہ گندم بحران اور سبسڈی میں اضافے کے حوالے ضرورت پر زور دیا گیا اور ساتھ ہی بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور مستقل حل کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے دینی مشاورتی کونسل کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے گندم کی کمی کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کو وقتی طور پر ختم کرنے کیلئے تھرمل جنریٹرز سمیت دیگر وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 968517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش