0
Tuesday 14 Dec 2021 20:50

عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا، شازیہ مری

عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں، یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپ کے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں جبکہ عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ جس شخص نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو، اسے عوام کی کیا فکر ہوگی، عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی جبکہ آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم ایف کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے، منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عوام کو رلانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا، جبکہ گوادر کے ماہی گیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی بھی ان سے خوش نہیں ہے اور آج ملک میں مافیا کا راج ہے، ان کا سرپرست سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرتمند لیڈر کی ضرورت ہے اور ان شاء اللہ جلد ہم ان نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور ملک کی عوام بلاول بھٹو کو اگلا وزیرِاعظم بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 968523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش