0
Tuesday 14 Dec 2021 20:53

گاڑیاں ایس بی کے ہاسٹل کی طالبات کو جسم فروشی کیلئے لے جاتی ہیں، طالبہ کا دعویٰ

گاڑیاں ایس بی کے ہاسٹل کی طالبات کو جسم فروشی کیلئے لے جاتی ہیں، طالبہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گیس اور دیگر سہولیات کے فقدان کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا تھا۔ احتجاجی طالبات کو زبردستی اٹھانے کے دوران ریکارڈ کئے جانے والے ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں ایک طالبہ انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ رات کی تاریکی میں ہاسٹل کی طالبات کو جسم فروشی کیلئے لے جایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طالبہ کی شناخت تو نہیں ہوسکتی، البتہ اس کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ طالبہ کہتی ہے کہ یہاں سے رات کو گاڑیاں لائٹ بند کرکے لڑکیوں کو دھندے کیلئے لے جاتی ہیں۔ ایک طرف حالیہ دنوں کوئٹہ میں ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ عروج پر ہے اور دوسری طرف اس سے قبل بھی کوئٹہ میں جنسی استحصال کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش