0
Tuesday 14 Dec 2021 21:39

تحریک انصاف متنازعہ بلدیاتی قانون کیخلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی، خرم شیر زمان

تحریک انصاف متنازعہ بلدیاتی قانون کیخلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف متنازعہ بلدیاتی قانون کے خلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی، ہم نے کراچی میں جتنے ڈپٹی کمشنر کے دفتر ہیں ان کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت کا وزیراعلیٰ کہتا ہے تم لوگ اقلیت میں ہیں، جو لاکھوں ووٹ لیکر آئے انہیں اقلیت کا طعنہ دیا جارہا ہے، بلاول زرداری اورسندھ کا نالائق اعلی کہتا ہے کہ سندھ کو صحت کارڈ نہیں چاہیئے، بلاول آپ کو تو ورثے میں جائیدادیں مل گئیں لیکن سندھ کی عوام کو صحت کارڈ چاہیئے۔ یہ باتیں انہوں نے پی ٹی آئی ضلع کورنگی اور ضلع ساؤوتھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ، اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عدیل احمد، شہزاد قریشی، صدر ضلع کورنگی گوہر خٹک، صدر ضلع ساوتھ مراد شیخ سمیت دیگر موجود تھے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ شہر کراچی میں گزشتہ ادوار کے منصوبہ عمران خان بنا رہے ہیں، شہر کو فائر بریگیڈ عمران خان نے دی، نالے وفاقی حکومت نے صاف کئے، اگر سب کام عمران خان نے ہی کرنا ہے تو پھر پیپلز پارٹی کیا کررہی ہے؟ سندھ حکومت نے کے فور کے غلط ڈیزائن کی وجہ سے 13 ارب روپے ضائع کردیئے، 13 سال میں پیپلز پارٹی سندھ حکومت نے نا تعلیم دی، نہ صحت دی، نہ پینے کا پانی دیا، نہ ٹرانسپورٹ دی، انہیں خوف یہ ہے کہ پنجاب نے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا، سندھ میں بھی پیپلز پارٹی چند شہروں میں رہ گئی ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ 19 دسمبر کو ہم نے پورے سندھ کو احتجاج کے لئے نکالنا ہے، احتجاج اب وہیں ہوگا جہاں یہ دو نمبر کالا قانون بنایا گیا ہے، چیف جسٹس سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کے پاس وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹیشن دائر ہے، چیف جسٹس جلد اس درخواست کی سماعت کریں، عمران خان خود پیش ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 968534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش