QR CodeQR Code

فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ کا 54واں یوم تاسیس

غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ہمراہ عظیم مزاحمتی ریلی

14 Dec 2021 22:16

فلسطینی مزاحمتی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر غزہ کی گلیوں و سڑکوں پر نکالی جانیوالی عوامی ریلیوں میں مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ہمراہ عظیم عوامی مزاحمتی مارچ کیا گیا


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک "فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ" (الجبهة الشعبية لتحرير فلسطين) نے اپنے 54 ویں یوم یاسیس کے موقع پر غزہ بھر میں عظیم عوامی مارچ منعقد کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے مقامی شہداء کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی قد آدم تصاویر کی بھی نمائش کی گئی۔
 


 
اس موقع پر فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ کے سیکرٹری سیاسیات ماہر الطاہر کا کہنا تھا کہ شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے چھپے منحوس مقاصد میں امریکہ کی ناکامی کے بعد اب شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت پوری دنیا پر مزاحمت کی ایک واضح علامت میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی گھناؤنی کارروائی اپنے مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔








خبر کا کوڈ: 968541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968541/غزہ-میں-جنرل-قاسم-سلیمانی-کی-تصاویر-کے-ہمراہ-عظیم-مزاحمتی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org