QR CodeQR Code

نون لیگ کا جگلوٹ سکردو روڈ کے افتتاح کا اعلان

14 Dec 2021 22:29

پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ سنا ہے کہ عمران خان نیازی سکردو آ رہے ہیں اور اس روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، بحیثیت چیف ایگزیکٹو یہ ان کا حق ہے لیکن یہ پراجیکٹ چونکہ نواز شریف کا تحفہ ہے اس لیے ہم نوازشریف کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کل جگلوٹ سے ریلی نکالیں گے اور اور عالم برج پر علامتی افتتاح کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون نے جگلوٹ سکردو روڈ کے افتتاح کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جگلوٹ سکردو جگلوٹ روڈ نوازشریف کا تحفہ ہے جس کیلئے اہل بلتستان مبارکباد کے مستحق ہیں، نواز شریف نے الیکشن سے قبل اس پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا، یہ روڈ دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل پراجیکٹ ہے، ہمارے حساب سے دو ہزار بیس میں مکمل ہونا تھا لیکن تحریک انصاف نے فنڈز کی ریلیز میں تاخیر کی اور اب انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کرنا چاہتی ہے۔ سنا ہے کہ عمران خان نیازی سکردو آ رہے ہیں اور اس روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، بحیثیت چیف ایگزیکٹو یہ ان کا حق ہے لیکن یہ پراجیکٹ چونکہ نواز شریف کا تحفہ ہے اس لیے ہم نوازشریف کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کل جگلوٹ سے ریلی نکالیں گے اور اور عالم برج پر علامتی افتتاح کرینگے اور ساتھ ہی نوازشریف کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیہ تقریب بھی منعقد کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 968543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968543/نون-لیگ-کا-جگلوٹ-سکردو-روڈ-کے-افتتاح-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org