0
Tuesday 14 Dec 2021 23:00

ایران، 3 نئی ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات کی نقاب کشائی

ایران، 3 نئی ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات کی نقاب کشائی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے ملک میں تیار کردہ 3 نئی ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات کا افتتاح کیا ہے۔ اس دوران ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا میں آج تک ایران کی پہچان یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے کروائی گئی اور اس حوالے سے ہم پر ان گنت الزامات بھی عائد کئے گئے اور ہمیں تقریبا ہر روز ہی یہ کہتے ہوئے اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے کہ ہم جوہری اسلحہ تیار نہیں کرنا چاہتے جبکہ ہمارے پرامن جوہری پروگرام کا مقصد مکمل طور علمی و طبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی 3 نئی جوہری ادویات کا افتتاح کیا ہے جو بے شمار مریضوں کے علاج کے لئے ضروری اور انتہائی موثر ہیں اور ان شاء اللہ محکمۂ صحت کی جانب سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد یہ ادویات ملکی سطح پر تیار کی جانے والی قابل استعمال ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات کی صف میں شامل ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ ایٹمی دوائیں پروسٹیٹ سمیت سر، گردن اور بڑی آنت کے کینسر کا علاج ہیں جبکہ ان میں سے ایک دواء مرض کی تشخیص میں استعمال ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 968546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش