QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنیکا فیصلہ

15 Dec 2021 00:28

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے، چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968559/تعلیمی-اداروں-میں-موسم-سرما-کی-چھٹیاں-25-دسمبر-سے-4-جنوری-تک-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org