QR CodeQR Code

سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرے، فواد چوہدری

15 Dec 2021 00:35

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس کو خط لکھا اور اسلام آباد میں الیکشن کے لیے 3 ہزار 900 مشینیں مانگی ہیں، وزرات سائنس نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لیے ایک سال کی مہلت دینے کی منظوری دے دی ساتھ ہی وزیراعظم نے گوادر میں احتجاج ختم کرانے کے لیے اسد عمر اور زبیدہ جلال کو جانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 15 نکاتی ایجنڈا سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف سمری اور تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گوادر کے احتجاج کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جاکر معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس کو خط لکھا اور اسلام آباد میں الیکشن کے لیے 3 ہزار 900 مشینیں مانگی ہیں، وزرات سائنس نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مشین فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ ای وی ایم کے لیے ٹینڈر جاری کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں ٹماٹر، مرغی اور آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود دالیں باہر کے ملک سے منگوانا پڑتی ہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے ہمارا ملک خطے میں سب سے سستا ہے۔ انہوں ںے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے مالیت سے سدرن بلوچستان کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جاچکا، سندھ کے لیے بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن سندھ حکومت صحت اور راشن کارڈ میں حصہ نہیں لے رہی، سندھ میں آٹا پورے ملک کے مقابلے میں مہنگا مل رہا ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت کا موازنہ کریں۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی میں 1347 اور کوئٹہ میں 1400 روپے کا آٹے کا تھیلا ہے، کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے، کراچی میں دودھ، گندم شوگر کی قیمت سندھ میں کنٹرول میں نہیں، سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرے۔


خبر کا کوڈ: 968560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968560/سندھ-حکومت-ناراض-ہونے-کی-بجائے-اشیاء-قیمتیں-کنٹرول-کرے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org