QR CodeQR Code

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

15 Dec 2021 00:42

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد ایک پیسے کی کمی سے 177.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


 اسلام ٹائمز۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 181 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ اطلاعات کے مطابق ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد ایک پیسے کی کمی سے 177.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان برقرار رہی، جس سے ڈالر کے اوپن کرنسی ریٹ 181 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ اس طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 181 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 968561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968561/اوپن-مارکیٹ-میں-ڈالر-کی-قدر-ایک-بار-پھر-ملکی-تاریخ-بلند-ترین-سطح-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org