0
Wednesday 15 Dec 2021 09:14

علامہ حسن رضا ہمدانی کے والد سید شفقت علی ہمدانی انتقال کرگئے

علامہ حسن رضا ہمدانی کے والد سید شفقت علی ہمدانی انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ علامہ حسن رضا ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب کے والد سید شفقت علی ہمدانی ابن چن پیر علی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مدرسہ حضرت عمار یاسرؓ حیدر روڈ رانا ٹاؤن جی ٹی روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقہ پننوال تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں کی جائے گی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سمیت دیگر رہنماوں نے علامہ حسن رضا ہمدانی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 968584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش