QR CodeQR Code

لاہور، مردہ باد اسرائیل ریلی 19 دسمبر کو نکالنے کا اعلان

15 Dec 2021 10:07

ریلی کی قیادت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) علامہ سید جواد نقوی کرینگے۔ ریلی 19 دسمبر بروز اتوار کو صبح 11 بجے لاہور کی تاریخی مال روڈ پر مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائیگی۔ ریلی میں لاہور کے غیور اور باشرف شہری خواتین، بچے اور مرد شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ناپاک عزائم اور جارحیت کیخلاف تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) نے ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ کا اعلان کر دیا۔ ریلی کی قیادت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی 19 دسمبر بروز اتوار کو صبح 11 بجے لاہور کی تاریخی مال روڈ پر مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں لاہور کے غیور اور باشرف شہری خواتین، بچے اور مرد شرکت کریں گے۔

ریلی سے خطاب میں مقررین اسرائیل کے امت مسلمہ کیخلاف ہتھکنڈوں، اس کے جارحانہ عزائم اور خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال خطرے میں ہونے کے باعث امت مسلمہ اس بات پر متفق ہو رہی ہے کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 968589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968589/لاہور-مردہ-باد-اسرائیل-ریلی-19-دسمبر-کو-نکالنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org