0
Wednesday 15 Dec 2021 10:11

یو اے ای کا امریکا سے دفاعی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ

یو اے ای کا امریکا سے دفاعی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہو سکتی ہے، تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارت کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معائدے کے بعد سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش