QR CodeQR Code

یو اے ای کا امریکا سے دفاعی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ

15 Dec 2021 10:11

اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہو سکتی ہے، تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارت کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معائدے کے بعد سامنے آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968590/یو-اے-کا-امریکا-سے-دفاعی-خریداری-پر-بات-چیت-معطل-کرنے-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org