0
Wednesday 15 Dec 2021 10:19

پاکستان سے معاشی تعلقات امریکی مفاد میں ہیں، ڈونلڈ بلوم

پاکستان سے معاشی تعلقات امریکی مفاد میں ہیں، ڈونلڈ بلوم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے لئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بطور سفیر پاکستان پر زور دوں گا کہ دہشتگرد گروہوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کرے، پاکستان اور امریکا القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر زور دیا جائے گا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرے، خطہ کسی اور تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کو کم کرنے پر کام کیا جائے گا، باہمی اور دوطرفہ تعلقات کے لئے بھارت اور پاکستان کو کام کرنا ہو گا۔ پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ سلوک نے پاکستان کا امیج خراب کیا، اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے لئے بھی آواز اٹھائی جائے گی، پاکستان کو کہا جائے گا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 968592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش