0
Wednesday 15 Dec 2021 15:35

عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس آج طلب

عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس آج طلب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس آج سہ پہر طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہوگا، جس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہونگے، اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ مزید برآں سیالکوٹ واقعے کے پیش نظر اہم مشاورتی اجلاس بھی آج ہوگا، اجلاس میں سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے سے جنگ و جدل میں مبتلا ہمسایہ ملک میں امن کیلئے کوششوں میں مصروف ہے، اس حوالے سے پاکستان نے افغانستان کی معاشی و اقتصادی مدد کیلئے بھی دنیا سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ دنوں عالمی ڈونرز نے افغانستان کے منجمد فنڈز سے اٹھائیس کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش