QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس

15 Dec 2021 15:44

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے، اور پاک افغان بارڈر صورتحال اور افغانستان کے لئے امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی وزراء اور اعلی عسکری حکام شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے، اور پاک افغان بارڈر صورتحال اور افغانستان کے لئے امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس پر بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 968627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968627/وزیراعظم-کی-زیرصدارت-اپیکس-کمیٹی-برائے-افغانستان-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org