QR CodeQR Code

کراچی، گھر سے ایک کلو سونا و دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں

15 Dec 2021 16:47

ملزمان نے گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور الماری میں رکھا 1 کلو سونا لوٹا۔ ملزمان 7 موبائل فونز، ایک میک بک، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ گھر میں موجود 1 لاکھ 75 ہزار روپے بھی لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور الماری میں رکھا 1 کلو سونا لوٹا۔ ملزمان 7 موبائل فونز، ایک میک بک، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ گھر میں موجود 1 لاکھ 75 ہزار روپے بھی لے گئے۔ مسلح ملزمان غیر ملکی افغانی شہری تھے، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں 3 ملزمان سونا، روپے، ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے تھے، مجموعی طور پر 1 کروڑ 7 لاکھ سے زائد کی لوٹ مار کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 968646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968646/کراچی-گھر-سے-ایک-کلو-سونا-دیگر-قیمتی-اشیا-لوٹ-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org