0
Wednesday 15 Dec 2021 18:41

گوادر، وزیراعلیٰ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے گوادر پہنچ گئے

گوادر، وزیراعلیٰ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے گوادر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دھرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے گوادر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء سید احسان شاہ اور اکبر آسکانی بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام کے اقدامات کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کیلئے گوادر آئیں ہیں۔ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو گوادر تحریک کے مطالبات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 968661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش