QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں شدید سردی کی لہر، ڈل جھیل کے اندرونی حصے منجمد

15 Dec 2021 20:52

محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح کو ہی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں روز افزاں ہو رہے اضافے کے چلتے سرینگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات درج کی گئی۔ منفی درجہ حرارت کے باعث وادی کشمیر میں کئی ایک آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق ڈل جھیل کو بدھ کی صبح جزوی طور پر منجمند پایا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ ایک علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمند ہوگئی ہیں جس کے باعث ایسے علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کا درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو مطلع صاف رہنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کے بعد سرینگر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق جھیل کے اندرونی حصے بدھ کی صبح منجمند پائے گئے۔ بدھ کی صبح ڈل جھیل کے اندرونی علاقوں میں شکار والوں کو یخ کی پرت توڑ کر شکاروں کے لئے جگہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح کو ہی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 968664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968664/مقبوضہ-کشمیر-میں-شدید-سردی-کی-لہر-ڈل-جھیل-کے-اندرونی-حصے-منجمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org