0
Wednesday 15 Dec 2021 20:09

ہندو توا نظریہ خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

ہندو توا نظریہ خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ ارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریہ خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ مودی سرکاری کی مسلم کش پالیسیاں عالمی امن کیلئے خطرناک ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت شہادتیں دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بند کرے، بھارتی کشمیر میں مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور محاصرہ بند کرے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے، بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کیلئے دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں، قابض بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کشمیریوں کی تہذیب، ثقافت، تمدن حتی ٰ کہ ان کی مذہبی شناخت کو ختم کرنے کے در پے ہے۔ نریندر مودی کے دور اقتدار میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 968667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش