0
Wednesday 15 Dec 2021 20:30

جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے، عامر خان

جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی جتنی عمر ہے، اتنی تو ہم نے جیل کاٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو عملی سیاست نہیں چلے گی، لاڑکانہ اور دادو سمیت سب کو حق دیا جائے۔ ایم کیو ایم رہنماء نے مزید کہا کہ جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، صوبے کی اہم جماعتیں اس کالے قانون کو مسترد کرچکی ہیں۔ وہ کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 968670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش