0
Wednesday 15 Dec 2021 21:39

وزیر اعظم عمران خان جمعرات کے روز سکردو پہنچیں گے، بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل

وزیر اعظم عمران خان جمعرات کے روز سکردو پہنچیں گے، بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر جمعرات کے روز سکردو پہنچیں گے جہاں وہ میونسپل سٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران جگلوٹ سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کرینگے۔ ادھر میونسپل سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سٹیڈیم میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے گورنر، وزیر اعلیٰ، صوبائی وزرا نے خود انتظامات کی نگرانی کی جبکہ حکومتی اتحادی ایم ڈبلیو ایم نے بھی بھرپور ساتھ دیا ہے۔ گورنر پہلے ہی سکردو میں موجود تھے جبکہ منگل کے روز وزیر اعلیٰ بھی سکردو پہنچ گئے۔ سکردو شہر خیر مقدمی بینرز سے بھر گیا ہے۔ بدھ کے روز سینئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون خودگاڑی کی چھت پر بیٹھ کر شہر بھر میں لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے رہے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرنے کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی اور رکن کونسل شیخ احمد نوری نے جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے یہاں معاشی انقلاب آئے گا، سکردو روڈ کیلئے 90 فیصد فنڈ پی ٹی آئی کی حکومت نے فراہم کیا۔ حفیظ الرحمن نے وزیر اعظم کے دورے سے ایک روز قبل روڈ کا رسمی افتتاح کر کے پست ذہنیت کا ثبوت دیا، انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا، اگر اس طرح کا ہی سلسلہ چل پڑا تو مستقبل میں بہت ہی خوفناک صورت حال ہوگی، پھر آئندہ ہر کوئی کریڈٹ لینے کیلئے ایسا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں کے معاملے پر صوبائی حکومت پہلے لینڈ ریفارمز کمیشن بنا چکی ہے اور ہم عوام کو مالکانہ حقوق دینے کی بات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش