0
Wednesday 15 Dec 2021 22:09

کورونا وبا، محکمہ داخلہ سندھ نے نئی پابندیاں نافذ کر دیں

کورونا وبا، محکمہ داخلہ سندھ نے نئی پابندیاں نافذ کر دیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے تدارک کے حکومتی اقدامات کے تحت محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق صرف ویکسینٹڈ افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں صرف ویکسینٹد افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کراچی، سانگھڑ، سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت، جبکہ بیرونی تقریبات میں ایک ہزار افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سی کیٹگری میں شامل دیگر اضلاع میں اجتماعات میں انڈور 300 اور آوٹ ڈور ایک ہزار افراد کی اجازت ہوگی۔ بی کیٹگری میں شامل اضلاع میں انڈور ڈائننگ میں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی، جبکہ دیگر اضلاع میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔ صوبے میں آﺅٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 12 بجے تک ہوگی، جبکہ بی کیٹگری میں شامل اضلاع میں شادیوں کی انڈور اجازت 500 افراد کی ہوگی، آوٹ ڈور ایک ہزار افراد شریک ہو سکیں گے اور کاروباری اوقات رات 10 بجے تک رہیں گے

تمام تعلیمی ادارے بدستور 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔ مزارات ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ سیاحت، تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا، تاہم سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن میں ان ڈور ڈائننگ کیلئے 70 فیصد کی اجازت ہوگی، جبکہ سندھ بھر میں کاروباری مراکز رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 968677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش