QR CodeQR Code

چترال میں نویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کر لی

15 Dec 2021 23:02

پولیس حکام نے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم کو والد نے اسکول نہ جانے پر ڈانٹا تھا، جس پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر رات کے پہر کمرے میں جاکر خود کشی کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں نویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں طالبعلم نے خود کشی کرلی، مرحوم نویں جماعت کا طالب علم تھا، پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم کو والد نے اسکول نہ جانے پر ڈانٹا تھا، جس پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر رات کے پہر کمرے میں جاکر خود کشی کرلی، گھروالوں کی بچے کی خود کشی کا علی الصبح علم ہوا، جب وہ اسے اسکول جانے کے لئے اٹھانے گئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، اور ضابطے کی کارروائی کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔


خبر کا کوڈ: 968690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968690/چترال-میں-نویں-جماعت-کے-طالب-علم-نے-خود-کشی-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org