QR CodeQR Code

عراق میں امریکی ہمآہنگی کیساتھ داعش کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، حمید الہایس

15 Dec 2021 23:36

میڈیا کیساتھ گفتگو میں عراقی صوبے الانبار کی "انجمن نجات" کے سربراہ نے 4 صوبوں دیالی، صلاح الدین، نینوی اور کرکوک میں امریکی انخلاء کے ہمراہ عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے دوبارہ زندہ ہونیکے مسئلے کا ذمہ دار عراق میں افراتفری سے فائدہ اٹھانیوالے "امریکہ" کو قرار دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی مجلس انقاذ محافظة الانبار کے سربراہ حميد الہایس نے اپنے تازہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ عراق میں داعش کے دوبارہ فعال ہونے اور امریکی انخلاء کے درمیان ایک خاص تعلق پایا جاتا ہے۔ المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں حمید الہایس کا کہنا تھا کہ عراق کے 4 صوبوں میں امریکی فوج کے انخلاء کے ساتھ ہی عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش بھی قابل غور انداز میں دوبارہ سر اٹھاتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیالی، صلاح الدین، نینوی اور کرکوک سے امریکی فوج کے قریب الوقوع انخلاء کے ساتھ ہی داعشی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز، جانے پہچانے فریق (امریکہ) کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کے دوبارہ فعال کئے جانے کے اقدامات کی غمازی کرتا ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بننے والے تمام صوبے امن و امان کی حالت میں تھے جبکہ قابض امریکی فوج کی عقب نشینی کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ داعشی سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جانے لگی ہے جبکہ عراق میں دہشتگرد گروہوں کو دوبارہ زندہ کرنا ان بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے جو ملکی امن و امان کی خراب صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہیں۔ صوبہ الانبار کی "انجمن نجات" کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات پر خبردار کرتے ہوئے کہ جاری ماہ کے دوران، ملک سے امریکی انخلاء، عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں میں اضافے کے ہمراہ وقوع پذیر ہو گا؛ تاکید کی کہ دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد ہونے والے صوبے، اپنے علاقوں کو دوبارہ داعش کے قبضے میں نہیں جانے دیں گے کیونکہ ان صوبوں کے رہائشیوں نے دربدری، قتل عام اور تباہی و بربادی کا مزہ پہلے سے ہی چکھ رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968700/عراق-میں-امریکی-ہمآہنگی-کیساتھ-داعش-کو-دوبارہ-فعال-کیا-جا-رہا-ہے-حمید-الہایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org