QR CodeQR Code

سبی، پولیس حکام کی کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام

15 Dec 2021 23:53

صدر پولیس کی ٹیم نے قومی شاہراہ پر ناڑی پل کے مقام پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس حکام نے سبی میں کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس کی ٹیم نے قومی شاہراہ پر ناڑی پل کے مقام پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منشیات اور ٹرک کو تحویل میں لیتے ہوئے، ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اعلیٰ کوالٹی کی چرس کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون سندھ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ جسے دوران چیکنگ ناکام بنا دیا گیا۔ قبضے میں لئے گئے منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 968705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968705/سبی-پولیس-حکام-کی-کارروائی-منشیات-اسمگلنگ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org