QR CodeQR Code

لکی مروت، انتخابی جلسے میں فائرنگ، 1 ہلاک، متعدد زخمی

16 Dec 2021 09:25

ایک شخص نے سابق صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ غزنی خیل پہ فائرنگ کی مگر اس فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر محفوظ رہے۔ جس کے جواب میں ہشام انعام اللہ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔ اس کی زد میں آکر حملہ آور موقع پہ ہی جاں بحق جبکہ جلسے میں شریک دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے انتخابی جلسے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں انتخابی جلسے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے سابق صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ غزنی خیل پہ فائرنگ کی مگر اس فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر محفوظ رہے۔ جس کے جواب میں ہشام انعام اللہ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔ اس کی زد میں آکر حملہ آور موقع پہ ہی جاں بحق جبکہ جلسے میں شریک دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں جلسے میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کی وجہ سے بھی متعدد افراد زخمی  ہوئے ہیئں۔ 


خبر کا کوڈ: 968734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968734/لکی-مروت-انتخابی-جلسے-میں-فائرنگ-1-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org