0
Thursday 16 Dec 2021 18:42

ماورائے آئین اقدامات سے اداروں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، علامہ ریاض نجفی

ماورائے آئین اقدامات سے اداروں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ علماء، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے، بیگناہ شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی، قانونی اور اخلاقی لحاظ سے تشویشناک ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف غیر آئینی جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں، دونوں شخصیات سے مدارس کے بزرگ علماء کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، قانون اور آئین سے ماوراء اقدامات ریاستی اور سرکاری اداروں کیخلاف عوامی ناپسندیدگی کا باعث بن رہے ہیں، جس سے حکومت کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جبری طور لاپتہ کئے جانیوالے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا قانون کے حوالے کیا جائے۔

علامہ حافظ ریاض نجفی نے لاہور میں علماء سے خطاب میں واضح کیا کہ علماء اور دینی طلباء کے لاپتہ ہونے کے واقعات، وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جس میں طے کیا گیا تھا کہ ”حکومت کسی بھی مدرسے کیخلاف شکایت کی بنا پر کارروائی سے پہلے متعلقہ بورڈ (وفاق المدارس) کی قیادت کو اعتماد میں لے گی“۔ مگر افسوس حال ہی میں شیخوپورہ سے معروف عالم دین اور مدرسے کے پرنسپل کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ اس پر وفاق المدارس الشیعہ کی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 968759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش