QR CodeQR Code

سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور آفاق احمد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

16 Dec 2021 19:36

ذرائع کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے ساتھ رابطے میں برسوں پرانے سیاسی حریف عشرت العباد خان نے پرانی رنجشیں، گلے شکوے اور غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سیاسی طور پر متحرک ہوگئے، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور سابق گورنر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ کراچی کے سیاسی منظر نامے میں تیزی کے ساتھ تبدیلی آرہی ہے، آفاق احمد کے ساتھ رابطے میں برسوں پرانے سیاسی حریف عشرت العباد خان نے پرانی رنجشیں، گلے شکوے اور غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال خصوصاً کراچی کے موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ضروری ہے کہ مہاجروں کی منقسم قیادت کراچی کے لئے ایک جگہ ہوکر آواز بلند کرے، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش ہے، زیادتیوں کے ازالے کے لئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد نے کہا کہ عشرت العباد جو کوششیں کررہے ہیں اس کے لئے دعا گو ہوں، شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کرتا رہوں گا۔


خبر کا کوڈ: 968823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968823/سابق-گورنر-سندھ-عشرت-العباد-اور-آفاق-احمد-کے-درمیان-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org