QR CodeQR Code

اسلامی نظریاتی کونسل کو سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کے تدارک کا ٹاسک دیدیا، بشارت راجہ

16 Dec 2021 20:56

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اب تک واقعے میں ملوث 182 افراد کو حراست میں لیا گیا اور عدم ثبوت پر 62 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ 120 افراد شامل تفتیش ہیں جبکہ 52 کی باضابطہ گرفتاری کی گئی ہے اور یہ تمام 52 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور کوئی بھی شخص ضمانت پر رہا نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں اب تک 182 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک واقعے میں ملوث 182 افراد کو حراست میں لیا گیا اور عدم ثبوت پر 62 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ 120 افراد شامل تفتیش ہیں جبکہ 52 کی باضابطہ گرفتاری کی گئی ہے اور یہ تمام 52 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور کوئی بھی شخص ضمانت پر رہا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم پولیس کی مدد اور سماعت کی نگرانی کر رہی ہے۔ تیس روز کے اندر چالان عدالت میں پیش کر دیں گے۔ ہم سب کو اس معاملات پر سنجیدگی سے تجاویز دینا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پولیس کا کردار مثالی ہے، ملزمان کو فی الفور پکڑا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل اور شان رحمت العالمین اتھارٹی بھی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کام کر رہی ہے۔ جو بھی سانحہ سیالکوٹ کی سفارشات ہوں گی ان پر  عملدرآمد کریں گے۔ آئندہ ایسے واقعات کی پیش بندی کیلئے موثر قانون سازی کی تجویز ہے۔ اسلام سمیت ہر مذہب ہمیں برداشت و رواداری کا درس دیتا ہے۔ سانحہ سیالکوٹ کے واقعہ کے ذمہ داروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 968833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968833/اسلامی-نظریاتی-کونسل-کو-سانحہ-سیالکوٹ-جیسے-واقعات-کے-تدارک-کا-ٹاسک-دیدیا-بشارت-راجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org