0
Thursday 16 Dec 2021 22:00

گوادر، مذاکرات کے بعد “گوادر کو حق دو تحریک” کا دھرنا ختم

گوادر، مذاکرات کے بعد “گوادر کو حق دو تحریک” کا دھرنا ختم
اسلام ٹائمز۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے بعد گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان خود دھرنا کے اسٹیج پر گئے اور معاہدہ پر دستخط کیا۔ جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ لوگوں کو ترقی دینا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ غیرقانونی فشنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے محکمہ فشزیز اور کمشنر مکران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ گروک روڈ پر کام جلد شروع ہوگا۔ پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کیا جائے گا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت االرحمٰن کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 968849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش