0
Thursday 16 Dec 2021 22:44

مأرب کے مکمل آزادی کی دہلیز پر پہنچتے ہی جارح ممالک "فوری جنگبندی" کیلئے بلبلا اٹھے

مأرب کے مکمل آزادی کی دہلیز پر پہنچتے ہی جارح ممالک "فوری جنگبندی" کیلئے بلبلا اٹھے
اسلام ٹائمز۔ تیل کے ذخائر سے مالامال اہم یمنی شہر مأرب کے انصاراللہ یمن کے ہاتھوں مکمل آزادی کی دہلیز پر پہنچتے ہی جارح ممالک نے فوری جنگ بندی کا واویلا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج سہ پہر سعودی عرب، امارات، برطانیہ اور امریکہ نے اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے "فی الفور جنگ بندی" کی اپیل کر دی ہے۔ سعودی روزنامے عکاظ کے مطابق یمن میں سعودی، اماراتی، برطانوی اور امریکی سفراء نے منگل کے روز ایک جگہ جمع ہو کر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے آج سہ پہر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہر مأرب کے یمنی مزاحمتی فورسز کے کنٹرول میں چلے جانے کے قوی امکان کے باعث مذکورہ ممالک یمن میں انسانی صورتحال کی "ابتر حالت" کے بارے سخت پریشان ہیں۔ اس بیان کے آخری حصے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے سفیروں نے مأرب پر "حوثیوں" کے مسلسل حملوں پر اپنی شدید پریشانی کا اظہار کیا اور "فوری جنگ بندی" پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج مأرب کے سعودی ہاتھوں سے نکلتے وقت "جنگ بندی کے مطالبے" پر مبنی یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گذشتہ 7 سالوں سے نہتے یمنی عوام پر "ممنوعہ اسلحے" کے ساتھ ہونے والی بھیانک سعودی بمباری کے نتیجے میں لاکھوں یمنی بچے و خواتین شہید اور دسیوں ہزار اپاہج ہو چکے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث یمنی قوم نہ صرف تاریخ کے شدید ترین انسانی المیے سے دوچار ہے بلکہ ملک میں غذا، ایندھن و دواؤں کی کمی کے باعث بچوں و خواتین سمیت ہر روز ہزاروں یمنی اپنی جانیں بھی کھو بیٹھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش