0
Thursday 16 Dec 2021 22:47

خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن، نون لیگ کے امیدوار کو برتری

خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن، نون لیگ کے امیدوار کو برتری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے دوران نون لیگ کے امیدوار کو پی ٹی آئی پر برتری حاصل ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کرگئے تھے، جس کے باعث اس نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔ ووٹنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس نشست کے لیے رانا سلیم کو امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ مرحوم کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا نے نون لیگ کے پلیٹ فارم کے بجائے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ان نشست سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی ہے۔

اب تک 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق نون لیگ کے امیدوار رانا سلیم 37015 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 26883 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار واثق برجیس 11019 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر اور خانیوال تحریک لبیک کے اکمل 8250 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ دریں اثنا ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور تحریک لبیک کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کی بھی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش