QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس مقابلے میں دہشتگرد ہلاک، 2 شہری بھی جاں بحق

16 Dec 2021 22:55

پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جب کہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔


خبر کا کوڈ: 968862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968862/ڈی-آئی-خان-پولیس-مقابلے-میں-دہشتگرد-ہلاک-2-شہری-بھی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org