0
Thursday 16 Dec 2021 23:16

ایم ڈبلیو ایم ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ضلعی سیکرٹری جنرل نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

ایم ڈبلیو ایم ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ضلعی سیکرٹری جنرل نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، نومنتخب ضلعی کابینہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے حلف لیا، تفصیل کے مطابق تقریب حلف برداری جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ نومنتخب میں ضلعی کابینہ میں مولانا ہادی حسین ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، غلام رضا عابد سیکرٹری سیاسیات، عاصم رضا زیدی سیکرٹری تعلیم، عاشق حسین سیکرٹری روابط، فخر نسیم سیکرٹری تنظیم سازی، محمد رضا مومن سیکرٹری میڈیا سیل اور شہباز گرمانی ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا، اس موقع پر ممبر ضلعی سیاسی کونسل تصور خان بلوچ اور قاسم علی یوسف موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 968866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش