0
Friday 17 Dec 2021 00:02

پاراچنار، سانحہ اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

پاراچنار، سانحہ اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں پاراچنار میں بھی شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج، قبائلی عمائدین، سکول کے بچوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کے گلدستے رکھے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں قبائلی عمائدین اور سکول کے بچوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی شہداء کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 968872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش