QR CodeQR Code

کرائسٹ چرچ حملہ، شہید پاکستانی نعیم راشد کیلئے بہادری کا سب سے بڑا ایوارڈ

17 Dec 2021 00:15

نعیم راشد نے گولی لگنے کے باوجود سفید فام دہشتگرد کو غیر مسلح کرنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی تھی۔ نعیم راشد کے بیٹے بھی اس کوشش کے دوران شہید ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشتگرد حملے میں شہید نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔نعیم راشد نے گولی لگنے کے باوجود سفید فام دہشتگرد کو غیر مسلح کرنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی تھی۔ نعیم راشد کے بیٹے بھی اس کوشش کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کیخلاف مزاحمت نہ کی جاتی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے غیرمعمولی اور دوسروں کے لئے اپنی جان کی پروا نہ کرنے والے لوگ تھے۔ یاد رہے کہ 2019 میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں سفید فام دہشتگرد کی اندھا دھند فائرنگ سے 51 نمازی شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 968875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968875/کرائسٹ-چرچ-حملہ-شہید-پاکستانی-نعیم-راشد-کیلئے-بہادری-کا-سب-سے-بڑا-ایوارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org