QR CodeQR Code

اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، جوبائیڈن

17 Dec 2021 10:22

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ امریکا میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے امریکا میں تیزی سے پھیلنے  سے  متعلق خبردار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ امریکا میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ امریکا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر جوبائیڈن نے تمام امریکیوں کو کوروناویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔دوسری جانب جی سیون ممالک نے بھی  اومی کرون ویرینٹ کو عالمی صحت کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ تمام ملک ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں اور  اومی کرون کا ڈیٹا شیئرکریں۔


خبر کا کوڈ: 968897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968897/اومی-کرون-کے-تیزی-سے-پھیلنے-کا-خدشہ-ہے-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org