QR CodeQR Code

کوئٹہ، رشوت لینے پر پولیس افسر نوکری سے برخاست

17 Dec 2021 16:10

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ افسر پر الزام تھا کہ اس نے رشوت لیکر انکوائری کے نتائج بدلے تھے۔ آئی جی بلوچستان نے تحقیقات کے بعد پولیس افسر کو نوکری سے برخاست کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی جانب سے ڈی ایس پی پنچگور مرید بگٹی کو سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی مرید حسین بگٹی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک ماتحت سے رقم وصول کی تاکہ انکوائری کے نتائج تبدیل کرکے اسے انکوائری میں بے گناہ لکھے۔ آئی جی بلوچستان کو شکایات موصول ہوئیں، تو انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ انکوائری کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈی ایس پی نے اپنے ماتحت سے رشوت وصول کی ہے۔ جس کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان نے مذکورہ ڈی ایس پی کو سروس سے ڈسمس کر دیا اور کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 968933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968933/کوئٹہ-رشوت-لینے-پر-پولیس-افسر-نوکری-سے-برخاست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org