QR CodeQR Code

چمن، انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

17 Dec 2021 17:53

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جو مزید تفتیش کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو تلاش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے چمن میں چیکنگ کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز سے ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ دونوں ملزمان دوسرے لوگوں کے اصل شناختی کارڈ استعمال کرکے انسانی اسمگلنگ کرتے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے کوششیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 968950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968950/چمن-انسانی-اسمگلنگ-میں-ملوث-دو-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org