0
Friday 17 Dec 2021 17:53

چمن، انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

چمن، انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے چمن میں چیکنگ کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز سے ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ دونوں ملزمان دوسرے لوگوں کے اصل شناختی کارڈ استعمال کرکے انسانی اسمگلنگ کرتے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے کوششیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 968950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش