0
Friday 17 Dec 2021 19:56

حکومت کسی کرپٹ کو تین سال میں سزا نہیں دلوا سکی، خرم نواز گنڈا پور

حکومت کسی کرپٹ کو تین سال میں سزا نہیں دلوا سکی، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے نمائندے اشرافیہ کی کرپشن اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے بارے میں بے شمار پریس کانفرنسز کرنے کیساتھ ساتھ ناقابل تردید ثبوت جمع کرنے کے دعوے کر چکے ہیں، مگر 3 سال گزر جانے کے بعد بھی کسی کو سزا نہیں ملی جس کی وجہ سے کرپشن کنگز کو انتقامی کارروائیوں کا پروپیگنڈا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالے ملزموں کو سزائیں کیوں نہیں مل رہیں، اس بارے میں بھی قوم کو حقائق بتائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اور غریب شہریوں کیلئے حکومت کا راشن پروگرام خوش آئند ہے، غربت اور فی کس آمدن کم ہونے کی وجہ سے غریب کا چولھا ٹھنڈا ہو چکا ہے۔

انہون ںے کہا کہ حالیہ 3 سالوں میں کم آمدنی والے خاندانوں کیساتھ ساتھ سفید پوش اور تنخواہ دار طبقہ بھی پس کر رہ گیا ہے، جو بھیک اور ادھار نہیں مانگ سکتے اور لائن میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم کے پاس ان کیلئے کیا پیکج ہے اس کے بارے میں بھی کچھ بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور مصنوعی مہنگائی کو روک کر سفید پوش طبقہ کی مدد کرے۔ یہ نظام کرپشن کا محافظ اور انصاف کا قاتل ہے، جب تک یہ نظام رہے گا نہ اس ملک سے کرپشن ختم ہوگی اور نہ ہی کمزور کو انصاف ملے گا۔ طاقتور اپنی لوٹ مار کی دولت خرچ کرکے گرفت سے بچ جاتے ہیں اور عام آدمی وکلاء کی فیس کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے جیل چلے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش