QR CodeQR Code

اس ہفتے اچھی پیشرفت رہی، کچھ روز کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے، ڈاکٹر علی باقری

17 Dec 2021 20:01

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں ویانا میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے مذاکرات کے دوران اچھی پیشرفت کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج جوہری معاہدے (JCPOA) سے متعلق مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلایا جائیگا جبکہ کچھ روز کے وقفے کے بعد دوبارہ گفتگو کا آغاز کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ویانا میں جاری ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی سے متعلق مذاکرات کے لئے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر علی باقری نے اس ہفتے جاری رہنے والی ایران و 1+4 ممالک کی گفتگو کو مثبت قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر علی باقری نے لکھا کہ دوسری مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ گفت و شنید کے بعد گذشتہ روز (مشترکہ کمیشن کے رابطہ کار و یورپی یونین کے سیکرٹری خارجہ امور) اینریکہ مورا کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جاری ہفتے کے دوران ہونے والی گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس ہفتے اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے، جبکہ جمعے کے روز مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگا اور بعدازاں چند روز کے وقفے کے بعد مذاکراتی سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 968966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968966/اس-ہفتے-اچھی-پیشرفت-رہی-کچھ-روز-کے-بعد-مذاکرات-دوبارہ-شروع-ہونگے-ڈاکٹر-علی-باقری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org