0
Friday 17 Dec 2021 20:17

کسی بھی مجرم کو سزا، معافی کا اختیار ریاست کا حق ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

کسی بھی مجرم کو سزا، معافی کا اختیار ریاست کا حق ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کسی بھی مجرم کو سزا، معافی کا اختیار ریاست کا حق ہے۔ اسلامی ریاست میں کسی فرد واحد کو حق حاصل نہیں کہ وہ جزا و سزا کے فیصلے کرے۔ سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں اس سانحہ کو اسلام کے ساتھ جوڑنا درست نہیں اسلام ایک دین رحمت ہے ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اس نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں۔ سیالکوٹ واقعے سے ملک و ملت کو بدنام کیا گیا، اسلام امن کا دین ہے اور دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام وہ واحد دین ہے جس سے اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کا در س ملتا ہے۔ قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں کی دی جا سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دوسرے مذاہب کا بھی احترام کرتا اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ اسلام کسی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق بغیر ثبوت اور صفائی کا موقع دیئے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ کسی بھی شخص کو آگ میں جلانا قرآن و سنت کیخلاف ہے، جرم کرنیوالے شخص کو دفاع کا مکمل اختیار حاصل ہے، سزائے موت دینا عدلیہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہئے عدالتوں کو عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں کسی فرد کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی انسانی جان کو قتل کرے۔
خبر کا کوڈ : 968968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش