QR CodeQR Code

سندھ میں تعلیمی ادارے این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف بند کردیئے گئے

17 Dec 2021 20:35

محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز پیر 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے اور بروز 3 جنوری سے سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف سندھ میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔

اسی فیصلے کے تحت سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز پیر 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے اور بروز 3 جنوری سے سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔ واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 20 دسمبر بروز پیر سے ہوں گی تاہم ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے ہی اسکول بند رہتے ہیں اس لئے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہفتہ سے ہی ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968970/سندھ-میں-تعلیمی-ادارے-این-سی-او-کے-فیصلے-برخلاف-بند-کردیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org