QR CodeQR Code

پہلی بار ادویات کا بجٹ 75 فیصد اضافہ کر دیا، وزیر صحت گلگت بلتستان

17 Dec 2021 21:11

ایک بیان میں گلبر خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور اخباروں میں اسپتالوں میں ادویات نہ ہونے، ادویات خریدنے کے طریقہ کار اور اوقات کار کو لیکر جو بیانات اور معلومات دی جا رہی ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ادویات کا بجٹ 20 کروڑ سے بڑھا کر 35 کروڑ کر دیا ہے یعنی 75 فیصد بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چند سیاسی لیڈرز اور سیاسی عناصر من گھڑت اور بے بنیاد بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا اور اخباروں میں اسپتالوں میں ادویات نہ ہونے، ادویات خریدنے کے طریقہ کار اور اوقات کار کو لیکر جو بیانات اور معلومات دی جا رہی ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک کثیر الجہتی ویژن کے تحت فیڈرل PSDP اور صوبائی ADP میں جو منصوبے رکھے ہیں اتنی تعداد میں منصوبے PPP اور PMLN دونوں کے 20 سالہ دور اقتدار میں نہیں آئے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں ادویات کا بجٹ 20 کروڑ تھا جبکہ موجودہ حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی ادویات کے بجٹ کو 20 کروڑ سے بڑھا کر 35 کروڑ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968979/پہلی-بار-ادویات-کا-بجٹ-75-فیصد-اضافہ-کر-دیا-وزیر-صحت-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org