QR CodeQR Code

انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار امریکہ ہے، عراقی قبائل نے بھی انتخاباتی نتائج کو مسترد کر دیا

17 Dec 2021 22:22

عراقی قبائلی عمائدین کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں حالیہ انتخاباتی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ ملکی انتخابات میں دھاندلی ایک انتہائی گھناؤنا جرم ہے جو امریکی نگرانی میں انجام پایا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی قبائلی عمائدین نے بھی تازہ انتخاباتی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ عراقی ٹیلیویژن چینل النجباء کے مطابق عراقی قبائلی عمائدین کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں حالیہ انتخاباتی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ ان انتخابات کے دوران امریکی نگرانی میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔ عراقی قبائل کے سرداروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی انتخابات میں دھاندلی ایک انتہائی گھناؤنا جرم ہے جو نہ صرف امریکہ کی نگرانی میں انجام پایا ہے بلکہ مصطفی الکاظمی کی حکومت اور عراق کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ ہینس پلاسچرٹ بھی اس جرم میں براہ راست ملوث ہیں درحالیکہ الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار بخوبی انجام نہیں دیا۔ عراق کے قبائلی عمائدین نے انتخاباتی نتائج کے پراگندہ اور مشکوک انداز میں اعلان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے متضاد بیانات ہی سیاسی نظام میں ہرج و مرج کا باعث بنے ہیں۔ اس بیان کے آخر میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عنقریب ہی عدلیہ، حق کو اس کے اہل کی جانب پلٹا دے گی جو پوری عراقی قوم کے اتحاد کا باعث بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 969000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969000/انتخابات-میں-دھاندلی-کا-ذمہ-دار-امریکہ-ہے-عراقی-قبائل-نے-بھی-انتخاباتی-نتائج-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org