0
Friday 17 Dec 2021 22:30

سانحہ اے پی ایس کی 7ویں برسی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس اور چراغاں

سانحہ اے پی ایس کی 7ویں برسی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس اور چراغاں
اسلام ٹائمز۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول اور دہشت گردی کا نشانہ بنے والے دیگر شہداء پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کے لیے مرکزی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیا گیا اور شہداء کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔ تقریب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، رکن مرکزی کابینہ علامہ محمد اقبال بہشتی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی کی تنظیموں، انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں بلکہ ان کو عدالتی عمل کے ذریعے پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ مذاکرات اور قومی دھارے میں شمولیت کے نام پر تکفیریت کو ریاستی نظام کے رگ و پے میں دیگر سانحات اور فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 969001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش